”تحریک انصاف کی حکومت اسی سال گرے گی اور نیا وزیراعظم ن لیگ سے ہوگا “ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

نجی ٹی وی ” ہم نیوز “ کے پروگرام میںخصوصی گفتگو کرتے ہوئے مشاہد اللہ خان کا کہناتھا کہ کپتان کی حکومت کو آئینی طریقے سے گرایا جائے گا جبکہ حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا فیصلہ ہو گیاہے جس کا اعلان مشترکہ اپوزیشن کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے علاوہ بھی پارٹی کے 16 نائب صدور ہیں تاہم ان کی مقبولیت زیادہ ہے ۔

یاد رہے کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے آج زرداری ہاﺅس میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں مریم نواز کو بھی مدعو کیا گیا ہے جبکہ دیگر اپوزیشن جماعتیں بھی شرکت کریں گی تاہم ذرائع کا کہناہے کہ اختر مینگل کو بھی دعوت دی گئی تھی لیکن انہوں نے شرکت سے معذرت کر لی ہے کیونکہ وہ کراچی میں کچھ معاملات میں مصروف ہیں ۔